Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ضمنی انتخابات: پیپلز پارٹی کا پنجاب میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد : ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشاورت عمل مکمل ہوگیا ہے۔  پیپلز پارٹی  نے مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو سپورٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونگے ۔ پیپلزپارٹی نے ملتان کے علاوہ  پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کوئی امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔ مسلم لیگ ن یوسف رضاگیلانی کی خالی کردہ نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کوسپورٹ کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ  ضمنی انتخاب میں امیدوار نہیں کھڑے کریں گے ۔ مسلم لیگ ن ملتان میں یوسف رضاگیلانی کی خالی کردہ نشست پر ہمیں سپورٹ کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image