Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

طویل خاموشی کے بعد صحافی عمران ریاض خان سابق وزیر اعظم کے حق میں بول پڑے

Share

لاہور : طویل خاموشی کے بعد صحافی عمران ریاض خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئےعمران ریاض نے کہاکہ عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image