Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

عاطف خان، نعیم پنجوتھا اور راجہ بشارت کے کاغذات منظور

Share

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے مسترد کیے گئے مختلف امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔

پشاور میں الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کے کاغذات نامزدگی منطور کرلیے۔(روزنامہ سر گرم)

راولپنڈی میں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر راجہ بشارت کی اپیل منظور کرلی اور انہیں این اے 55، پی پی 15 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ادھر اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ذلفی بخاری کی اپیل منظور کرلی گئی جب کہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے پی پی 15 عمرتنویربٹ کی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔

لاہور میں اپیلٹ ٹربیونل کے جج اسجد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کی اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر نعیم پنجوتھا کے کاغذات منظور کرلیے۔

دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 19 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی اپیل مسترد کردی۔

اپیلٹ ٹربیونل نے کہا کہ عارف عباسی اشتہاری ہیں اور کسی عدالت میں سرنڈربھی نہیں کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image