Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

’عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کر لیں‘

Share

سابق وفاقی وزیر سیفران اور مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ امریکا کی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو ان کے مقدمات لڑیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں امریکی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کی جس میں عافیہ نے جیل انتظامیہ کے غیر مناسب رویے اور زیادتی سے متعلق بتایا اور کہا کہ وہ جے ریبن نامی امریکی اہلکار کا نام بار بار لے رہی تھیں، انکوائری کی تو پتہ چلا اس پر 30 شکایات پہلے ہوئیں جس میں سے 9 ثابت ہو چکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی پر جھوٹا کیس بنایا گیا حالانکہ یہ اُن کی حراست میں پہلے سے تھیں۔ قاتلانہ حملہ مان بھی لیں تو بھی اس کی سزا 7 سال ہے لیکن 86 سال سنائی گئی۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ہم سیاسی طور پر پیچھے چلے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بھی کوئی ضرورت نہیں تھی جب کہ اس کے بعد قائم ہونے والی 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہیں تھی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مجھے جے یو آئی کی اے ٹی ایم مشین کہنا غلط ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image