Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کیخلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، اب ہوش میں آئی جب اسرائیل کا نقصان ہوا: حماس

Share

غزہ : ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کےخلاف ہماراساتھ نہیں دیا۔ دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کانقصان ہوگیا۔

الجزیرہ کے مطابق ترجمان حماس نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں۔ جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے معاہدہ کیسے ہوسکتاہے؟

ترجمان حماس نے کہا کہ جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتاکیسے معاہدہ ہوسکتاہے ؟مقبوضہ علاقوں میں22مقامات پرہم جدوجہد کررہے ہیں۔ ابھی تعدادنہیں بتاسکتے کہ کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image