Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عالمی مارکیٹ میں سونامہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر قیمت مستحکم

Share

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، جب کہ  مقامی سطح پر سونے کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوگیا،جس سے نئی قیمت 2 ہزار 64 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر مستحکم ہے۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور مارکیٹ میں فی 10 گرام سونا ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی قیمت پر برقرار ہے۔

دریں اثنا مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2620  روپے اور فی  10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2246.21 روپے پر مستحکم ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image