Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رکن پارلیمنٹ بننےکیلئے امیدوارپاکستان کا شہری ہو اور کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ تک امیدوارکی عمر 25 سال سےکم نہ ہو۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوارپاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار متعلقہ صوبے کا امیدوار ہو جب کہ قومی

اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدوارکا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکی اہلیت و نااہلیت کی تفصیلات آئین کےآرٹیکلز 62 اور63 میں درج ہیں، جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائیدکنندہ کا متعلقہ حلقےکا ووٹر ہونا لازم  ہے جب کہ غیر مسلم نشستوں کے امیدوارکے تجویز و تائیدکنندہ پاکستان کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتخابی اخراجات سے متعلق ہر امیدوارکسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے اور اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کریں، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اسٹامپ پیپرپر تصدیق کراکے دےگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی، اہلیہ یا شوہر اور زیرکفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل لکھے، کاغذات نامزدگی امیدواریا اس کا تجویز و تائیدکنندہ کی جانب سے مجاز شخص جمع کراسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی میں کوئی خانہ امیدوارسے متعلقہ نہ ہو تو وہاں این اے  لکھ دیاجائے، امیدوار اپنی تازہ ترین تصویرکاغذات نامزدگی پرمخصوص جگہ پرچپکائےگا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image