Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

’عزت بچانی ہے تو گھروں کو خالی کرو‘ ہریانہ میں مسلمانوں کیلیے دھمکی آمیز پوسٹرز

Share

چندی گڑھ: بھارتی ریاست  ہریانہ میں مسلمانوں کے علاقوں میں ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی آمیز پوسٹر لگا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے گروگام میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان اکثریتی کچی آبادی میں لوگوں کو گھرخالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر ’ عزت بچانی ہے تو گھر خالی کرو‘ کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس  نے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کی کچی آبادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہریانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پرحملے کیے جارہے ہیں اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image