Sargaram | Newspaper

جمعہ 13 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی ضمانت خارج

Share

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کی ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری کی ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے کہ  تھانہ گلبرگ پولیس نے اسد عمرکے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image