Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار

Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین گنڈا پور کی نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل راجہ ظہور الحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ علی امین گنڈا پور سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم امتناعی کالعدم قرار دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، درخواست گزار کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا کر مقامی ضمانت دینا ہوگی، عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 14 مارچ تک سماعت
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی امین گنڈا پور کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا تھا، پراسیس سرور نے نوٹسز کی تعمیل نہیں کی اور ملزم وصول نہ ہو سکا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image