اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئر مین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی غیر شرعی نکاح کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار خاور فرید مانیکا کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
نکاح خوان مفتی سعید اور عون چوہدری کے گواہان کے طور پر بیانات قلمبند کر لیئے گئے ۔
عون چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا دوسرا نکاح زبانی طور پر بنی گالا میں پڑھایا گیا۔ بنی گالا میں دوسری نکاح کی ریکارڈنگ بھی ہے، دوسرے نکاح میں بھی میں اور زلفی بخاری دونوں موجود تھے۔