لاہور :(روزنامہ سر گرم) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔ زہر دینے کے بیان سے عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک اور حربہ ناکام ہوگیا۔
بشری بی بی کی طبی رپورٹ نے دونوں میاں بیوی کو ایک بار پھر جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ طبی معائنے میں بشریٰ بی بی کی کوئی بیماری ثابت نہیں ہوئی۔ بشری بی بی کو کھانا نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کا وزن کم ہوا تھا جو اب واپس آ چکا ہے ۔ بشری بی بی کو صرف خراب ذائقے اور پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہے۔ بشری بی بی آنکھوں کا چیک اپ نہیں کروانا چاہتیں، کوئی درد نہیں ہے ۔