Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کا ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Share

 لاہور:(روزنامہ سرگرم) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں  7 درخواستیں دائر کردیں، جن میں اے ٹی سی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں ہوں، عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ جیل میں ہونے کے باعث عدالت پیش ہونا میرے اختیار اور کنٹرول میں نہیں ہے۔  اے ٹی سی نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ضمانتیں خارج کر دیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ، انسداد دہشت گردی عدالت کا ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے  اور اے ٹی سی کو تمام درخواستوں پر دوبارہ سماعت کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رُکنی بینچ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image