Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا

Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کو ہدایات دے دیں اور پارٹی کچھ دیر بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image