Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

عمران خان کو جیل میں نیا باتھ روم، میز، کرسی اور دیگر سہولیات دیدی گئیں

Share

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں  نیا باتھ روم بھی بنوا دیا  گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں ۔

ایڈیشنل سیشن جج کے دورہ اٹک جیل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکمرے میں نیا واش روم بنایا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور  واش بیسن بھی ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image