اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔(روزنامہ سر گرم)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔