Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران خان کی زندگی اہم ہے، حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے: خصوصی عدالت کا حکم نامہ جاری

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی دو سماعتیں ہوئیں، عمران خان کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ غیر معمولی صورتِ حال کو مدِ نظررکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا اسی لیے حاضری سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image