Sargaram | Newspaper

پیر 04 دسمبر 2023

ای پیپر | E-paper

عمران خان کی وکالت کیوں کی؟ پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سرگرم) عمران خان کی وکالت کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی ممبر شپ معطل کردی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل  سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا  کہ بغیر اجازت آپ 9 مئی میں ملوث عمران خان کی وکالت کیوں کر رہے ہیں ؟ اس کا جواب دیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا  جس پر سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image