Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف

Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (  ن  )  کے رہنما خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، یہ پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکنوں کے لیے  ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ 

لیگی رہنما نے اپنے ایکس  ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان کا انتخابی پوسٹر شیئر کیا ہے جب وہ پیپلزپارٹی  کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے،  اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے، وہ 2022 میں PTIمیں آۓ۔

خواجہ  آصف نے  طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشا ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اس کے حوالے کر دی، اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔

لیگی رہنما نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کے لیے  دوسروں پہ اعتبار مشکل ہو تا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں  سے کہا ہے  کہ  یہ ان کے لیے ڈوب  مرنے کا مقام ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image