Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

عوم کے پیسے سے تنخواہ لینے والوں کے نام کیساتھ ‘صاحب’ لگانا غیرمناسب ہے، تحریری فیصلہ جاری

Share

اسلام آباد: (روزنامہ سر گرم) سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ ‘صاحب’ لفظ کے استعمال پر پابندی لگانے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

2صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ۔فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے ڈی ایس پی کے ساتھ ‘صاحب’ کا لفظ استعمال کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کے عہدے کے ساتھ صاحب کا لفظ لکھنا اب بند ہونا چاہیے، ایک افسر صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالا تصور کرتا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناقابلِ احتساب ہونے کی غلط فہمی ناقابلِ قبول ہے کیونکہ یہ مفادِ عامہ کے خلاف ہے، عوام کے پیسے سے تنخواہ لینے والوں کے نام کے ساتھ صاحب لگانا غیر مناسب ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image