Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس اسرائیل مذاکرات، قطر میزبانی کریگا

Share

مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار  پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔

 ادھر امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

مزید برآں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ، خان یونس اور  رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں  فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ حماس سے لڑائی میں مزید 3 اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image