Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر، عورت ہلاک، 3 افراد زخمی

Share

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر  راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے  اسرائیل کے خلاف نئی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔

حماس لیڈر محمد دائف نے اعلان کیا کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا کہ بس بہت ہو چکا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بھی غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنےکی منطوری بھی دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے2007 میں غزہ پر حماس کےکنٹرول کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر  رکھا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image