واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی، انھیں کوئی ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
صحافی نے پوچھا تھا کہ اسرائیلی وزرا تواتر سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کا کہہ رہا ہے اور بصورت دیگر سنگین دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
جس پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کے فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔
ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزرا فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے۔
حماس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب حماس کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی عسکریت پسند گروپ اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 55 ہزار زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔