Sargaram | Newspaper

منگل 23 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے

Share

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہیداور 83 زخمی ہوگئے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 975 ہوگئی ہے جبکہ 75 ہزار 577 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی مغربی کنارےمیں چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزید 3 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے فوری طورپر ایک فیلڈ اسپتال کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشفاء اسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، ڈاکٹر اور طبی عملہ گرفتار کرلیا گیا، ہمارے پاس زخمیوں کو بچانے کا کوئی ذریعہ نہیں، اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکاالبانیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں امریکی امدادی گروپ ورلڈ سینٹرل کچن کے قافلے پر حملہ جان بوجھ کرکیا۔

فرانسسکا البانیز کا کہنا ہے اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے کارکنان کو دھمکانے کے لیےحملہ کیا،اسرائیل چاہتاہے کہ امدادی کارکنان غزہ سے باہر نکل جائیں اور فلسطینی بھوک کا نشانہ بنتےرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہر ممکنہ سرخ لکیر کو عبور کر رہا ہے، پھر بھی مکمل استثنیٰ حاصل کرے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image