Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، ایک روز میں 100 فلسطینی شہید

Share

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں صیہونی افواج کے ایک روز کے دوران حملوں میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس میں ایک دن میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے پر چھاپے مارے جہاں طوباس شہر میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، اس دوران کئی فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے دوران براہ راست فائرنگ کی جس میں ایک 16 سالہ لڑکا زخمی ہوا جب کہ اسرائیل فوج نے اس دوران دو گھروں کو بھی مسمار کردیا۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ غزہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں متعدد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا جب کہ اس دوران ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image