اسرائیل جہاں غزہ میں فاقہ کشی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے وہیں اس کے وحشیانہ عمل سے غذائی قلت کے سبب غزہ کے چڑیا گھر میں جانور بھی بھوک سے نڈھال ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ رفح میں قائم ایک نجی چڑیا گھر میں فلسطینیوں نے رہائش اختیار کی ہوئی ہے جب کہ چڑیا گھر میں موجود جانور بھی اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں۔
مختلف ممالک کی نیوز ایجنسیوں کی جانب سے بھوک سے بدحال چڑیا گھر کے جانوروں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، ان تصاویر میں غزہ کے شہریوں کو بھوک سے نڈھال جانوروں کی دیکھ بھال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔