Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں قیامت صغریٰ: تاجروں کی اسلام آباد میں میوزیکل فیسیٹول روکنے کی دھمکی

Share

اسلام آباد: غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کی داستانیں رقم ہونے کے باوجود اسلام آباد میں میوزیکل فیسیٹول منعقد ہونے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

اپنے بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ 4 نومبر کو میوزیکل فیسٹیول منانے سے باز رہے، وزیر اعظم 4 نومبر کو ایف نائن پارک میں میوزیکل فیسٹیول منانے کا نوٹس لیں، اسلام آباد انتظامیہ کو خدا کا خوف نہیں غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے عالم اسلام غم زدہ ہے اور ہم ناچ گانے کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ میوزیکل فیسٹیول منانے کے خلاف احتجاج کریں گے اور اس فیسٹیول کا انعقاد نہیں ہونے دیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image