Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی بارود کی بارش جاری، شہدا کی تعداد 8 ہزار سے متجاوز

Share

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے بارود کی بارش جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی بمباری سے 3 ہزار بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت سے اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی، مسجد کے ساتھ بے گھروں کی پناہ گاہ بنے مکانات بھی کھنڈر بن گئے۔

اسرائیلی افواج نے بمباری کرکے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کی جانب آنے والے راستے بھی تباہ کردیے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image