Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ: ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، شہدا کی تعداد 8500 سے تجاوز کرگئی

Share

غزہ پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے جس میں اسرائیلی بمباری سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل بند ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی  پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام منقطع کردیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر  فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی (پالٹل) نے کہا کہ میرے وطن کے پیارے لوگوں، آج ہم دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ مواصلات سمیت انٹرینٹ سروس غزہ پٹی میں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔

شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 26 ویں دن بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image