Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ پر اسرائیل کےحملے جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

Share

غزہ کے رہائشی علاقوں پراسرائیلی فوج کےحملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے  جبکہ شہدا کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے بھیانک جنگی جرائم کی انتہا کرتے ہوئے لاشوں سے اعضا بھی چُرا لیے، 80 سے زائد مسخ شدہ لاشوں کی رفح میں اجتماعی تدفین کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے میں بھی کئی افراد کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

جنوبی غزہ میں رفح  میں اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ نصیرات کیمپ میں 7 اور المغازی کیمپ پر حملے میں مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے پناہ گزین کیمپ، اسپتال، اسکول اور مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہ رہ پائیں، صیہونی افواج نے دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کر دی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image