Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

غزہ پر زمینی حملہ، بحری اور فضائی بمباری بھی جاری، بچے اور عورتیں بھوک و پیاس سے نڈھال، فلسطینی مسلمانوں کو موت کے فرشتے کا انتظار

Share

غزہ سٹی : اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کے ساتھ ساتھ  بحری اور فضائی بمباری بھی جاری رکھے ہوئے ہے، بچے اور عورتیں بھوک و پیاس سے نڈھال شدید اذیت میں ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کو بس موت کے فرشتے کا انتظارہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ کا مواصلاتی نظام بھی تباہ کر دیا، زمینی فوج کے علاقے میں داخل ہونے کے بعد سمندر سے  بحریہ کے جنگی جہاز اور فضا سے طیارے بھی آگ برسا رہے ہیں، اسرائیل نے غزہ کو 3 اطراف سے گھیر رکھا ہے۔ اب تک کی سب سے تباہ کن بمباری گزشتہ شب کی گئی جس سے مزید 300 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ریلیف کارکنان بھی لقمہ اجل بنے جن کی تعداد 53 بتائی گئی ہے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے زائد  ہو گئی، زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image