Sargaram | Newspaper

اتوار 26 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت نہ دینے کا حتمی فیصلہ

Share

اسلام آباد : حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، ،31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 11دن باقی رہ گئے ،31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلا ناگزیر ہے۔

پاکستان میں مقیم غیرقانونی باشندوں کو31اکتوبرکے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

31اکتوبرکےبعدغیرقانونی افرادکےانخلاکو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر کے بعد ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا، جہاں غیرقانونی غیرملکی آباد ہیں اور ان افرادکےخلاف بھی کارروائی کی جائےگی جوان کوپناہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی افرادکوپاکستان نہ چھوڑنےکی صورت میں گرفتاری اورملک بدری کاسامنا کرنا پڑے۔

یاد رہے بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صرف افغان نہیں تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا، غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ویزا یا مہاجر کارڈ رکھنے والے مہاجرین کو نہیں نکالا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ بلوچستان سے ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن چمن سے واپس جا چکے ہیں،

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image