Sargaram | Newspaper

ہفتہ 22 جون 2024

ای-پیپر | E-paper

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں: آرمی چیف

Share

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔

آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبر پختون خوا کے شرکاء سے بھی خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمتِ عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image