پولیس نے رانی پور میں فاطمہ ہلاکت کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے سسر فیاض کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ورثاء کی درخواست پر مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاطمہ کو فیاض شاہ کے حوالے کیا تھا جس نے بچی کو حنا شاہ کے گھر چھوڑا ۔
بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہےکہ مقدمے سے پیچھے ہٹنے کے لیے حنا شاہ کا والد فیاض شاہ دھمکیاں دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیرپور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی۔