Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

فخر نے بارش ہوتے ہی گراؤنڈ اسٹاف کیساتھ پچ پر کور بچھاکر مداحوں کے دل جیت لیے

Share

ایشیاکپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بارش ہونے پر فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اتوار کے روز کولمبو میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں لیکن بارش ہونے کے بعد امپائرز نے کھیل 24.1 اوورز پر روک دیا۔

گراؤنڈ کو بارش سے بچانے کے لیے پاکستانی اوپنر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ پچ پر کور بچھاتے دکھائی دیے۔

فخر کی اس ویڈیو کو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے پسند کیا اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹر کو سراہا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image