Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی، پیغام میں کیا لکھا؟

Share

فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف) اور اسرائیل پوسٹل کمپنی کی ویب سائٹس کو فلسطین کے حامی ہیکرز نے مختصر مدت کیلئے ہیک کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز کی جانب سے ایک پوسٹ لگائی گئی تھی۔

پوسٹ میں ہیکرز نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشتگردی، قتل اور جنگ کے ذریعےنقصان پہنچائےگی اور یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی ہیکرز گروپ نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر حملہ کرنے والےگروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہےکہ وہ اردنی نژاد ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے ویب سائٹ ہیک ہونےکی تصدیق بھی کی اور بتایا کہ ویب سائٹ کو آف لائن کرنے کے بعد اب دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

 

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image