کولمبیا نے فلسطین کے معاملے پر سفارتی تنازع کے بعد اسرائیل کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوؤپیٹرو نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کا یہودیوں پر نازی ظلم و ستم سے موازنہ کیا تھا۔
پیٹرو نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ پر غزہ کے لوگوں کے بارے میں ویسی ہی زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا جو ’نازیوں نے یہودیوں کے لیے استعمال کی تھی‘۔
7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی اڈوں اور بستیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 1400 سے زائداسرائیلی ہلاک ہوئے، اس حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری شروع کر دی جس میں 2800 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔
کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر نے سوشل میڈیا پر غزہ کے اسرائیلی محاصرے کو نازی جرمنی کے اقدامات سے تشبیہ دی اور زور دے کر کہا کہ ’جمہوری لوگ بین الاقوامی سیاست میں نازی ازم کو دوبارہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘۔