بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شریاس تلپڑے نے مشہور کامیڈی فلم ‘ گول مال 3’، ‘گول مال اگین’ اور ‘ہاؤس فل 2’ جیسی ہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم ‘ ویلکم ٹو دی جنگل’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس دوران ان کا پورا دن خوشگوار گزار جس کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے گھر روانہ ہوگئے۔