Sargaram | Newspaper

اتوار 21 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

فیصل آباد میں پتنگ بازی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم

Share

فیصل آباد : پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس اہلکار کی پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او نے کانسٹيبل عادل گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس کے ایک اور جوان کی پتنگ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، اسپیشل برانچ کے کانسٹيبل عادل نے مہمانوں کیلئے دعوت کا اہتمام کیا، چک 113 میں ڈیرے پر عادل دوستوں کےساتھ پتنگیں اڑاتا رہا۔

سی سی پی او کے حکم پر تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کرلیا گیا اور کانسٹیبل عادل کی گرفتاری کیلئے آراواسپیشل برانچ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

سی سی پی او نے پتنگ بازی کرنے والے کانسٹيبل عادل کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے چند دن قبل فیصل آباد میں ہی نوجوان آصف گلےپرڈور پھرنےسے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image