Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

فیض حمید نے دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا، حکومت کیخلاف سازش کی تردید

Share

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب دے دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کیے تھے۔(روزنامہ سر گرم)

جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی  شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image