مقبوضہ بیت المقدس : مسلمانوں کے قبلہ اول جو مسجد اقصیٰ سے مشہور ہے، میں اسرائیل نے مسلمانوں کا داخلہ روک دیا، یہودیوں پر پابندی کے باوجود انہیں عبادات کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسجد اقصیٰ کو اسرائیل نے مسلمانوں کیلئے بند کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام دروازے عارضی بند کر دیئے گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودیوں کو اپنی عبادات کرنے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے محکمہ اسلامی اوقاف نے مسلمانوں کا داخلہ روکنے کی تصدیق کر دی۔