Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

قطر میں سابق بھارتی نیوی اہلکاروں کو سزائے موت کا معاملہ، بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

Share

دوحہ: قطر نے سابق نیوی اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف بھارتی اپیل منظور کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل کو منظور کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قطر کی عدالت نے بھارتی حکومت کی اپیل پر کہا ہےکہ اس اپیل کا جائزہ لیا جارہا ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا سخت بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم وزارت خارجہ کے حکام نے کہا تھا کہ حکومت اس حوالے سے سفارتی چینل استعمال کرتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image