Sargaram | Newspaper

بدھ 09 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

قیدی نمبر 804 گانا گانے پر ملکو کی گرفتاری کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Share

منڈی بہائوالدین : مخصوص نظریہ رکھنےو الے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف گلوکار ملکو کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور ان کی گرفتاری کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے گانے ’قیدی نمبر 804‘ کی وجہ سے حراست میں لیاگیا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنےآگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 7 تا 13 دسمبر تک لوک میلے کا اہتمام کیا تھا جس میں پنجابی لوک گلوکار محمد اشرف ملک المعروف ملکو نے بھی شرکت کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ انہیں پولیس نے مذکورہ گانا گانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
ان کی گرفتاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پھیلائی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملکو کو بھیڑ میں سے نکالتے ہوئے سٹیج سے اتار کر باہر لے جا رہی ہے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ دراصل انہیں گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ سیکیورٹی میں شو سے واپس لے جایا گیا ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق  ملکو نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سرگودھا لوک میلے میں قیدی نمبر 804 گانا بھی گایا لیکن بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی، اس لیے ہم نے وہاں موجود پولیس کی خدمات حاصل کیں،  پولیس پہلے سے لوک میلے کی سکیورٹی کے لیے وہاں موجود تھی۔ پولیس نے پروٹوکول میں مجھے سٹیج سے اتار کر گاڑی تک پہنچایا تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ پولیس ہمیں جلوس میں سے نکال رہی تھی تو وہیں پر کسی نے ویڈیو بنا کر شرارتاً سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کر دیا ، اگر مجھے گرفتار کیا جاتا تو حوالات میں میری تصویر آتی، جب کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ہتھکڑی لگ جاتی ہے اور ڈالےمیں بٹھا کر لے جایا جاتا ہے لیکن مجھے تو پولیس نے میری ہی گاڑی تک پہنچا کر اپنا فریضہ ادا کیا ہے۔‘

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image