Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف مقدمے ، لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ جاری کر دیا

Share

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کرمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ تحریری حکم کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image