Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

لاپتہ افراد کا مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، کیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے نہیں دیں گے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Share

اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد اور جبری کمشدگیوں کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا تھا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل تھے۔  اعتزاز احسن کی جانب سے عدالت میں اُن کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے۔ وکیل شعیب شاہین نے شیخ رشید، فرخ حبیب، صداقت عباسی اور اعظم خان سے متعلق دلائل دیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ افراد کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، کیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا مزاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کے بھی ساتھ زیادتی ہو تو اُس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ہمارے لیے ہر شہری محترم ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image