Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کیلیے بڑی خوشخبری ،کینیڈا نے شہریت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

Share

ٹورنٹو : لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس  کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی ،کینیڈا نے شہریت دینے  کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔  کینیڈا کے وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دئیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت مل جائے گی۔

"جنگ ” کے مطابق اس فیصلے سے لاکھوں رفیوجیز سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ وزیرِ امیگریشن کے مطابق غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025تک 5 لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر 3 لاکھ سے 6 لاکھ افراد قیام پذیر ہیں۔ وزیرِ امیگریشن کے مطابق حکومتِ کینیڈا کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image