لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی۔ عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔
احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔