لاہور پولیس میں کرپشن کی بڑی کہانی سامنے آئی ہے جس میں ایس ایچ او شاہدرہ پر 3 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہدرہ پر کرپشن کا الزام لگنے پر سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ایس ایچ او شاہدرہ انکوائری میں پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے جس کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپشن کا الزام لگنے پر ایس ایچ او شاہدرہ کو معطل کردیا ہے۔