Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

لاہور میں مصنوعی بارش کا 35 کروڑ روپے تخمینہ

Share

اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگراں وزیرِ اعلی کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے۔

عامر میر نے کہا ہے کہ چین سے بات ہو گئی ہے جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

دوسری جانب قصور کے علاقے چونیاں میں اسموگ کے باعث پابندی کے باوجود اسکولز کھلے رہے۔

پابندی کے باوجود چونیاں میں الہٰ آباد اور گرد و نواح میں جبکہ مولا پور روڈ، قصور روڈ، دیپالپور روڈ اور چھانگا مانگا روڈ پر بھی متعدد اسکولز کھلے رہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image