لاہور ہائیکورٹ نے صدر تحریک انصاف پرویز الہی کو گھر نہ پہنچانے پر آئی جی پنجاب اور دیگر اعلی افسران کے خلاف وارنٹ گرفتاری اور توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد عدالت پیش کیوں نہیں ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ میں فرائض کی انجام دہی مٰں مصروف ہیں اور چیف کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائی کے بعد مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور نظر بندی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی تھی۔ ہم نے تحریری طور پر عدالت سے معافی مانگی ہے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔